سعودی حکومت نے سستے حج پیکجز کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی حکومت نے مملکت کے مختلف حصوں سے حج کے خواہش مند افراد کے لیے حج پیکیج اور ٹرانسپورٹیشن میں کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔ سعودی وزارتِ حج نے تمام معاملات بحسن و خوبی نمٹانے کے لیے ویب سائٹ اور نُسُک ایپ کے ذریعے بھی رجسٹریشن کا مشورہ دیا ہے۔

سعودی وزارتِ حج نے ملک کے مختلف حصوں سے حج اور عمرے کے لیے آنے والے ملکی اور غیر ملکی باشندوں کا الیکٹرانک ٹریک ریکارڈ رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

سعودی حکومت نے رجسٹریشن سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور اندرونِ ملک سے حج کے خواہش مند افراد کے لیے چار پیکیج تیار کیے ہیں۔ سب سے چھوٹا پیکیج 3145 سعودی ریال کا رکھا گیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ٹرین ’المشاعر‘ کا کرایہ بھی 400 سے گھٹا کر 300 ریال کردیا گیا ہے۔ 2010 میں لانچ کی جانے والی یہ ٹرین منیٰ، عرفات اور مزدلفہ کے درمیان 9 اسٹیشنز کے لیے چلتی ہے۔ آخری اسٹیشن جمرات کے پل کا ہے جہاں حجاج شیطان کو کنکریاں مارتے ہیں۔

گزشتہ برس 18 لاکھ افراد نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔ اس بار سعودی حکومت نے نئی حکمتِ عملی کے تحت حج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی حکمتِ عملی کے تحت کسی ملک کے لیے مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی کے نزدیک مخصوص مقامات مختص نہیں کیے جائیں گے بلکہ مقامات کے تین کا مدار معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے وقت پر ہوگا۔

Related Posts