بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کی ایکشن پر مبنی فلم کو نیٹ فلکس کو 60 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ مارفلکس پروڈکشن نے نیٹ فلکس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، سدھارتھ آنند نے بہت کم وقت میں انڈسٹری میں اچھا نام بنالیا۔
سدھارتھ آنند اب مارفلکس کے ساتھ کام کرینگے اور پروڈکشن کمپنی کے ساتھ کام کرنے کا مقصد بڑے بجٹ کی ایکشن فلمیں تیار کرنا ہے، اسی سلسلے سیف علی خان کی ایکشن پر مبنی فلم تیار کی جائے گی۔
رابی گریوال، سیف علی خان کی ایکشن پر مبنی فلم کی ہدایت کرینگے جنہوں نے را کی ہدایت کاری بھی کی تھی۔ فلم 2024 میں ریلیز کیا جائے گا۔