گزشتہ دنوں چاقو حملے میں زخمی ہونے والے بالی وڈ ادا کار سیف علی خان کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
سیف علی خان گزشتہ بدھ کی نصف شب اپنے گھر پر ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران ملزم کے چاقو حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔
سیف علی خان زخمی ہونے کے بعد سے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں سے صحت یاب ہونے کے بعد آج انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔
اس موقع پر سامنے آنی والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سیف علی خان سفید شرٹ اور جینز پہنے خود چل کر اسپتال سے باہر نکل رہے اور اپنے اپارٹمنٹ پہنچ رہے ہیں۔
سیف علی خان کے بائیں ہاتھ پر پٹی بھی نظر آرہی ہے۔ بالی وڈ اداکار نے میڈیا کیمروں کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلایا اور اس دوران ان کے اردگرد سخت سکیورٹی حصار تھا۔