کراچی کے نوجوان نے خطرناک جانوروں کیلئے چڑیا گھر بنالیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mini-zoo’s Junaid provides shelter to exotic animals

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی سے تعلق رکھنے والے جنید نامی نوجوان نے جانوروں سے محبت میں ایسے جانور جنہیں  گھروں میں رکھنا ممکن نہیں ان کیلئے الگ سے ایک چھوٹا چڑیا گھر بنالیا ہے۔جنید اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارتا ہے اور ان کے بنیادی کام خود کرتا ہے۔

جنید کے مطابق وہ اپنے دوستوں کے ساتھ جانوروں کے تمام اخراجات برداشت کرتا ہے اورمنی زو میں زیادہ تر بچائے ہوئے اور غیر ملکی جانوروں کو رکھتا ہے۔ اس کا چڑیا گھر کراچی میں واقع ہے جہاں دو سروں والے سانپوں سے لے کر کچھوے تک ہر قسم کے جانور موجود ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلے ان کے پاس صرف اپنے جانور تھے لیکن اب لوگ انہیں فون کرتے ہیں اور کسی جانور کو بچانے یا عطیہ کرنے کے لیے پوچھتے ہیں جس کے بعد وہ اپنے وہ اپنے ساتھیوں کی مدد سے ایسے جانوروں کو بچاتے ہیں اور بچائے گئے جانوروں کو چڑیا گھر میں رکھتے ہیں۔انہوں نے اپنے چڑیا گھر کاایک پورا حصہ وقف کردیاہے جہاں ایسے جانور رکھے جاتے ہیں۔

جنید کا کہنا ہے کہ اکثر لوگوں جانور دینے سے انکار کردیتے ہیں تو ہم قیمت دیکر وہ جانور خرید لیتے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ یہاں نایاب جانوروں کے علاوہ سانپ، چمکدار جلد والی چھپکلی جسے پاکستان میں سانڈا کے نام سے جاناجاتا ہے جبکہ ایسے کئی دیگر جانور موجود ہیں جن کی نسلیں معدوم ہورہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جنید کے پاس جانوروں کے بارے میں ایسی کوئی پیشہ ورانہ قابلیت نہیں ہے تاہم چونکہ وہ ہمیشہ جانوروں میں دلچسپی رکھتے تھے اس لیے وہ ان کے بارے میں پڑھتے اور یوٹیوب پر دیکھا کرتے تھے اور ٹی وی چینلز سے بھی انہوں نے بہت مدد حاصل کی ہے۔

Related Posts