احترام رمضان آرڈیننس پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے،آصف جان صدیقی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احترام رمضان آرڈیننس پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے،آصف جان صدیقی
احترام رمضان آرڈیننس پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے،آصف جان صدیقی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جان صدیقی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ڈسٹرکٹ ایسٹ میں احترام رمضان آرڈیننس پر سختی سے عملدر آمد کیا جائے، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف پرائس کنٹرول ائکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایسٹ آفس میں احترام رمضان آرڈننس پر عملدرآمد کرانے کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے چاروں سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز و مختیارکارز کو ہدایت کی کہ اپنے سب ڈویژن کی مارکیٹ کمیٹیوں کو فعال بنا کرپھلوں اورسبزیوں کے نرخ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامہ کی بنیادوں پر مقرر کریں جبکہ دیگر روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو بھی چیک کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول کے افسران کو ہدایت کی کہ ماہ رمضان کے دوران مارکیٹوں کے دورے کر کے اشیاء کی قیمتوں کے ساتھ معیار اور مقدار کو بھی چیک کیا جائے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اا محمد اسحاق گاد نے چاروں سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز ومختیارکارزکو ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران احترام رمضان آرڈیننس اور روزانہ کی بنیاد پر استعمال ہونے والی اشیاء کی نرخیں مقرر کرنے سمیت دیگر انتظامات کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق آگاہی دی۔

مزید پڑھیں: رمضان کی آمد،پھل، دالیں، بیسن، چنے اور مصالحے مزید مہنگے، شہری پریشان

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کے احترام رمضان کی وائلیشن کسی صورت برداثت نہیں کی جائے گی وقت سے پہلے کوئی بھی ہوٹل یا ریسٹورینٹ کھلنے پر پابندی ہوگی۔

Related Posts