پی ایس ایل کو آکشن کی جانب ضرور لے کر جائیں گے، چیئرمین پی سی بی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو آکشن کی جانب ضرور لے کر جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ نے ویورشپ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے، پاک بھارت میچوں کی طرح ایشز کی بھی ویورشپ بھی بہت زیادہ ہے۔

رمیز راجہ نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پاک بھارت کرکٹ سیریز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کو سیاست کی نظر نہیں کیا جا سکتا، معلوم نہیں کہ آئی سی سی میں 4 ملکی ٹورنامنٹ پر کیا ردعمل ملے گا لیکن آخر کب تک ہم کرکٹ کو سیاست کی نظر کرتے رہیں گے؟

انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل براڈ کاسٹر نے کہا کہ پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ نے ویورشپ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے، پاک بھارت میچوں کی طرح ایشز کی بھی ویورشپ بھی بہت زیادہ ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے 4 ملکی ٹورنامنٹ کا خیر مقدم کیا ہے تاہم بھارت اور انگلینڈ نے 4 ملکی ٹورنامنٹ سے متعلق ابھی بیان نہیں دیا۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان نے اپنی فول پروف سکیورٹی اور کرکٹ کی میزبانی کرنے کا ثبوت دیا ہے۔ رمیز راجہ نے کہاکہ مجھے بھارت اور پاکستان کی معیشت کا بخوبی معلوم ہے۔

پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی آکشن سے متعلق سوال پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کو آکشن کی جانب ضرور لے کر جائیں گے۔یاد رہے کہ ابھی پی سی بی نے پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی فروخت کیلئے مختلف کیٹیگریز بنا رکھی ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان نے یونس خان کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا

رمیز راجہ نے کہا کہ ہمارے پلانز پاکستان سپر لیگ کو بہتر سے بہتر کرنے کے ہیں لیکن فرنچائز کرکٹ بین الاقوامی مقابلوں کا متبادل نہیں ہو سکتی۔