ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے معروف قوال شیرمیاں داد اور بیٹے کو گولیاں ماردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Renowned Qawal Sher Miandad injured as dacoits open fire during escape bid in Faisalabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فیصل آباد: ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر معروف قوال شیرمیاں داد اور ان کے بیٹے کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا،زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق معروف قوال شیر میاں داد فیصل آباد کے قریب چک نمبر 4 روڈ سے قوالی کرکے واپس آرہے تھے کہ ڈاکوؤں نے ان کو روک لیا۔

شیر میانداد نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے شیر میانداد اور ان کے بیٹے کوزخمی کر دیا اورموبائل فون اور 2 لاکھ روپے نقد چھین کر فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی کا رہائشی 13 سالہ عثمان غنی3دن سے لاپتہ، ماں پر غشی کے دورے

آر پی او رفعت اقبال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےسی پی او سہیل احمد چوہدری سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ڈاکووّں کی جلد گرفتاری کا بھی حکم دے دیا۔

Related Posts