مبینہ بیٹی چھپانے کا کیس، نااہلی کے ذمہ دار عمران خان خود ہوں گے۔رانا ثناء اللہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مبینہ بیٹی چھپانے کے کیس میں اگر عمران خان نااہل ہوتے ہیں تو اس کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہماری رائے ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن الگ نہیں بلکہ ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 شوکت ترین پر الزامات بے بنیاد ہیں۔علی زیدی

بیان میں وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان الیکشن ہار گئے تو ہم پر الزام لگائیں گے کہ نگراں سیٹ اپ نہیں تھا۔ الیکشن کمیشن کو بہتر فیصلہ کرنا چاہئے۔

خیال رہے کہ عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو ظاہر نہیں کیا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نیا الیکشن ملک میں استحکام کا باعث بننا چاہئے، افراتفری کا نہیں۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ الیکشن کیلئے 90 دن کا ذکر تو ضرور ہے تاہم فیئر انتخابات بھی آئین کا تقاضا ہیں۔ دو اسمبلیوں کے الیکشن کیلئے وفاق میں کیئر ٹیکر سیٹ اپ نہ ہونے سے انتخابات متنازعہ ہونے کا خدشہ ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان ہم پر الزام لگائیں گے کہ ہماری حکومت نے اثر رسوخ کا استعمال کیا۔ نئے الیکشن سے دھرنے اور افراتفری نہیں ہونی چاہئے۔ معاملہ عدالت اور الیکشن کمیشن کے مابین ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عدالت کو نظرِ ثانی کا کہنے کا اختیار رکھتا ہے۔ کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ شفاف الیکشن میں حائل چیزوں کا تدارک کرے۔ ٹیریان کیس میں نااہلی عمران خان کی غلطی سے ہوگی۔