اسمبلیاں 13اگست کو مدت مکمل ہونے پر تحلیل ہوجائیں گی۔ رانا ثناء اللہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسمبلیاں 13 اگست کو مدت مکمل ہونے پر تحلیل ہوجائیں گی۔ عام انتخابات اکتوبر یا نومبر میں ہوں گے جو نگراں حکومت کا کام ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وزیرِ داخلہ نے کہا کہ 9 مئی کو ملک میں جو کچھ ہوا، عمران خان اس کے ماسٹرمائنڈ تھے جبکہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی حملوں کی منصوبہ بندی میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا

گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ریاست کے خلاف بغاوت کی جس کی گنجائش نہیں۔ یاسمین راشد لوگوں کو جناح ہاؤس لے گئیں۔ حماد اظہر کا کردار مجرمانہ ہے۔ پی ٹی آئی 2یا 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہوسکتی ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ تحریکِ انصاف کا ایک حصہ پی پی پی میں، دوسرا جہانگیر ترین گروپ جبکہ تیسرا تحریکِ انساف میں رہے گا۔ ن لیگ میں الیکشن کو آگے بڑھانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ نواز شریف الیکشن میں ہماری قیادت کریں گے۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ 9مئی کے بعد حالات تبدیل ہوئے، پہلے پنجاب میں تحریکِ انصاف اور ن لیگ کے مابین مقابلہ تھا۔ نواز شریف کو حفاظتی ضمانت ملنی چاہئے۔