وزیراعظم کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں نئے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 2659 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ڈی ایم حکومت نے اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔امیر جماعتِ اسلامی

اجلاس میں وزرائے اعلیٰ اور حکام اپنے اپنے ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ دیں گے۔

قبل ازیں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت دوست ممالک کی مدد کے ذریعے معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سنگین بدعنوانی اور غیر قانونی لین دین کے الزامات کا سامنا ہے، قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ مستقبل میں بائیو گیس، شمسی توانائی اور پن بجلی کے شعبوں میں تجارت اور باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔

Related Posts