بھارت میں حج 2023 کے فارم ابھی تک جمع نہیں ہوئے، اسمرتی ایرانی کی کارگردگی پر سوالات اٹھ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: سال 2023 کے حج میں صرف چند مہینے ہی رہ گئے ہیں ایسے میں فارم جمع نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی عازمین حج شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

مرکزی حج کمیٹی نومبر کے مہینے سے ہی حج کیلئے فارم جمع کرنا شروع کردیتی ہے، جس کے بعد وہ مکہ ومدینہ میں عمارتوں کی خریداری، فلائٹ کا شیڈول اور دیگر انتظامات میں مصروف ہوجاتی ہے۔

جنوری کے مہینے سے اخراجات کی دوسری قسط جمع ہونی شروع ہوجاتی ہے لیکن ابھی تک بھارت میں حج کے فارم ہی جمع نہیں کیے جاسکے ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر کے لاکھوں عازمین حج پریشان ہیں اوریہ تشویش ظاہر کررہے ہیں کہ کہیں امسال حج پر سوالیہ نشان ہی نہ لگ جائے؟

یہ بھی پڑھیں:

بی جے پی کی غلط پالیسیوں سے عوام کا گھر چلانا مشکل ہوگیا۔اکھلیش یادو

بھارتی میڈیا کے مطابق جب سے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو حج امور کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں تب سے حج کے نظام میں سستی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے کیونکہ وزارتی سطح پر جو جو کام کیے جانے تھے اُن میں سے ابھی تک کچھ بھی نہیں ہوا ہے۔

بھارت کے مسلمان حج فارم میں تاخیر کی وجہ سے بڑی پریشانی میں مبتلا ہیں، اُن کی اکثریت کا یہی کہنا ہے کہ جب تاخیر سے فارم جمع کیے جائینگے تو پھر ہر معاملے میں دیر ہوگی اور حج بھی مہنگا پڑے گا۔

واضح رہے کہ عید الفطر کے فوری بعد ہی دنیا بھر سے عازمین حج کی مذہبی فریضے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانگی شروع ہوجاتی ہے۔

Related Posts