کراچی، تیزرفتار کار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی، ڈرائیور جاں بحق، 5افراد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے کلفٹن میں تیز رفتار کار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن میں تیزرفتار کار سامنے سے ایک اور گاڑی گزر جانے کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں 24 گھنٹے میں 84 اسٹریٹ کرائمز ریکارڈ

زخمی افراد اور جاں بحق شخص کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 35 سالہ شہباز جو کار چلا رہے تھے، جاں بحق ہوئے جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں 22 سالہ صالحہ، 18 سالہ زلیخا، 15 سالہ بشیر، 6 سالہ حمیرا اور فیصل شامل ہیں جو جاں بحق ہونے والے شہباز کے چھوٹے بھائی اور زخمیوں کے قریبی رشتہ دار

ہیں۔

جاں بحق شخص شہباز 4بچوں کے والد اور ڈی جے کا کام کرتے تھے۔فیصل کا کہنا ہے کہ ہم سب لوگ کراچی کے علاقے مچھر کالونی، بنگالی پاڑہ کے رہائشی ہیں۔ حادثے کے وقت شہباز اپنے دوست کی کار چلا رہے تھے۔ تمام اہلِ خانہ سی ویو سے واپس گھر آرہے تھے۔

بلاول چورنگی پر تیزرفتار گاڑی سامنے سے مڑ گئی جس پر ڈرائیور شہباز نے بریک لگا دی۔ کار بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ شہباز اپنا سر اسٹیئرنگ سے ٹکرا جانے کے باعث موقعے پر جاں بحق ہو گئے جبکہ اہلیہ صالحہ شدید زخمی ہیں۔

پولیس نے فیصل کے بیانات کو حقائق سے متصادم قرار دیا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھنے سے صحیح صورتحال کا علم ہوگا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ سے ٹکرائی۔ موقعے سے کوئی دوسری کار نہیں ملی۔

 

Related Posts