کوالٹی انہاسمنٹ سیل کی بدولت معیار کی بہتری کاسفر جاری رہے گا،اسماعیل راہو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: کوالٹی اشورنس کی بدولت علمی و تحقیقی معیار کی بہتری کاسفر جاری رہے، سندھ حکومت، انجینئرنگ سیکٹر میں خدمات کے حوالے سے این ای ڈی کو مثالی قومی ادارہ جانتی ہے، جامعہ این ای ڈی کے سو برس مکمل ہوئے، دعا ہے یہ جامعہ سینکڑوں برس مکمل کرے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر جامعات و بورڈز اسماعیل راہو نے جامعہ این ای ڈی کے شعبہ کوالٹی انہاسمنٹ سیل (کیوای سی) کے تحت دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ”انٹر نیشنل کانفرنس آن فیوچر ٹرینڈز آف کوالٹی اشورنس اِن ہائر ایجوکیشن 2022”میں کیا۔

کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ کوالٹی انہاسمنٹ سیل کی بدولت علمی و تحقیقی معیار کی بہتری کا عمل جاری رہے یہی ہماری بنیادی کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تدریس وتحقیق کے فروغ میں دل چسپی رکھتے ہیں،سندھ میں یونی ورسٹی ایکٹ کی منظوری کے بعد 25سے زائد جامعات علم دوستی کا ثبوت ہیں۔ سندھ حکومت انجینئرنگ سیکٹر میں خدمات کے حوالے سے این ای ڈی کی کاوشوں کو سراہتی آئی ہے،جامعہ این ای ڈی کے سو برس مکمل ہوئے۔

دعا ہے یہ جامعہ سینکڑوں برس مکمل کرے اور ملک و قوم کا قابل انجینئر ز میسر آتے رہیں۔کانفرنس استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کیو ای سی این ای ڈی یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ کا کہنا تھا کہ کوالٹی انہاسمنٹ سیل کی یہ کانفرنس سندھ ایچ اِی سِی کے اشتراک سے پاکستان میں پہلی بار ہورہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس ناصرف معیار کے نظام کی بہتری کی بات کرے گی بلکہ دنیا میں متعارف ہونے والے نئے نظام، معیاراور نئی تکنیکی صلاحیتوں کا احاطہ کرے گی۔ اس موقعے پرپرو وائس چانسلر ضیا الدین یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندا حسین، کی نوٹ اسپیکر ڈاکٹر ڈونلڈ اسٹوب سمیت 4 بین الاقوامی کی نوٹ اسپیکرز نے کانفرنس سے خطاب کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھاکہ ہماری کوشش ہے کہ انجینئرنگ سیکٹر کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے،ملکی اور غیر ملکی ماہرین سمیت کانفرنس آرگنائزرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھاکہ تعلیم میں کوالٹی اشورنس ملکی ترقی کی ضامن ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ڈالر بھی 194 کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

چیئرمین ایچ ای سی سندھ ڈاکٹر طارق رفیع، وائس چانسلر ڈی ایچ اے صفا یونی ورسٹی ڈاکٹر افضل حق، وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونی ورسٹی ضیا الحق، وائس چانسلر جی ایس یونی ورسٹی حیدر آباد ڈاکٹر طیبہ ظریف، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، رجسٹرار این ای ڈی سید غضنفر حسین نقوی سمیت ملک بھر سے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز سمیت متعدد ڈائریکٹر کیو ای سیز نے کانفرنس میں شرکت کی۔اس دو روزہ کانفرنس میں 5 بین الا قوامی،2قومی کی نوٹ اسپیکرز کیعلاوہ15ماہرین نے اپنے مقالہ جات پڑھے۔