لاہور: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے عمران خان مخالف بیان پر تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے شدید ردِ عمل دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے حیران کن پریس ریلیز جاری کی ہے۔
ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون ہے۔عمران خان
ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان پر قاتلانہ حملے میں کوئی آفیسر ملوث ہیں تو آزادانہ اور شفاف تحقیقات کریں۔
ISPR نے حیران کن پریس ریلیز جاری کی ہے، اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان پر قاتلانہ حملہ میں کوئ آفیسر ملوث ہیں تو آزادانہ اور شفاف گتحقیقات کے ذریعے ان کو مطمئن کیا جانا چاہئے کہ ایسا نہیں ہے، لیکن الزام کی تحقیقات سے انکار اور ایسی پریس ریلیز سے آپ بتا رہے ہیں کہ پاکستان میں آپ…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 8, 2023
پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحقیقات کے ذریعے مطمئن کیا جانا چاہئے کہ ایسا نہیں ہے لیکن الزام کی تحقیقات سے انکار اور ایسی پریس ریلیز سے آپ بتا رہے ہیں کہ آپ قانون سے بالاتر ہیں۔ ایسے روئیے قوموں کیلئے تباہ کن ہیں۔
عمران خان مخالف بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ میں آئی ایس پی آر سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ الزامات کے حل کیلئے قانونی راستہ اپنانا چاہئے۔
Totally agree with ISPR that a legal recourse should be taken to resolve the allegations . Imran khan has tried to do that by filing an FIR and approaching the supreme court. The institution supporting that legal recourse would be a very positive step forward #BehindYouSkipper
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 8, 2023
اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے یہی قانونی راستہ اپناتے ہوئے ایک ایف آئی آر درج کروائی اور سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ قومی ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے قانونی راستے کی حمایت بہت مثبت اقدام ہوگا۔