نمائش چورنگی پر تحریک انصاف کا احتجاج، صورتحال کشیدہ، 2افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نمائش چورنگی پر تحریک انصاف کا احتجاج، صورتحال کشیدہ، 2افراد جاں بحق
نمائش چورنگی پر تحریک انصاف کا احتجاج، صورتحال کشیدہ، 2افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی، اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے سلسلے میں کراچی کی نمائش چورنگی پر بھی کارکن جمع ہوئے جہاں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق کشیدگی کے نتیجے میں 2افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

کراچی میں نمائش چورنگی پر شام کو کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب مشتعل مظاہرین نے پولیس موبائل کو نذرآتش کردیا جبکہ پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی تاہم مظاہرین کی تعداد مزید بڑھتی گئی۔ شاہراہ قائدین پر خداداد کالونی چورنگی اور نورانی چورنگی پر بھی ہنگامہ آرائی جاری ہے۔

دوسری طرف اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے وفاقی دارالحکومت کے ڈی چوک کی روڈ پر جگہ جگہ آگ لگا دی اس دوران کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی مزید نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

Related Posts