رواں سال پاکستان میں پولیو وائرس کا چوتھا کیس رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں سیوریج کے نمونموں میں پولیو وائرس کی تصدیق
کراچی میں سیوریج کے نمونموں میں پولیو وائرس کی تصدیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں بدھ کو پولیو وائرس کے چوتھے کیس کی تصدیق ہوگئی۔

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں پولیو کا یہ چوتھا کیس رپورٹ ہوا ہے اور رواں سال تمام کیسز شمالی وزیرستان میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ ہمارے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 23 مئی سے پورے ملک میں پولیو مہم جاری ہے اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ان کو اس مرض سے بچانا ہمارا دینی و اخلاقی فرض ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ والدین کی مدد کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی۔

اس سے قبل مہم کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے یقین دلایا تھا کہ حکومت ملک سے اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے تمام تر اقدامات کرے گی۔

انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مہم کے دوران مسلسل چھوٹ جانے والے بچوں، انکار اور انگلیوں کے جعلی نشانات کے چیلنج سے نمٹیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے 92نئے کیسز رپورٹ، 86مریضوں کی حالت تشویشناک

گزشتہ ہفتے پولیو کے خاتمے سے متعلق قومی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، وزیراعظم نے پولیو کے حالیہ کیسز اور تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول وفاقی ایجنسیوں، صوبائی حکومتوں اور بین الاقوامی ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

Related Posts