اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن، 4 پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملاجلا دن رہا، 100 انڈیکس میں 4 پوائنٹس کی کمی آئی۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر 43 ہزار 552 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 577 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں 35 کروڑ 11 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 12 ارب روپے سے زائد رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 615 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی اور 2.56 روپے اضافے کے ساتھ ڈالر278 روپے کا ہوگیا۔

Related Posts