حالات سنگین ہوچکے ہیں، موجودہ صورتحال میں پاکستان نہیں چل سکتا، مصطفیٰ کمال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSP have solutions to all key problems of country: Mustafa Kamal

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ 72سالوں میں پاکستان کے حالات اتنے سنگین نہیں تھے جتنے آج ہیں، گورننس نا ہونے کے باعث چند ماہ میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے کارکنان سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے حکمران سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے باہر ہی نہیں آرہے کہ انہیں سسکتی بلکتی عوام نظر آئے۔

مڈل کلاس غربت کی لکیر تک پہنچ گئی، کروڑوں افراد بھوک اور افلاس کی زد میں آچکے ہیں، مائیں اپنے بچوں سمیت خودکشیاں کر رہی ہیں، مہنگائی نے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ دیے، قوم گٹر ملا پانی پینے اور بجلی کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہے، اس صورتحال میں پاکستان نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو کوئی اس سنگین بحران سے نکال سکتا ہے تو وہ صرف پی ایس پی ہے کیونکہ پاک سر زمین پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کے تمام مسائل کے قابل عمل حل پیش کر رہی ہے۔

یہ حل کتابی یا تھیوری پر مبنی نہیں بلکہ یہ تمام کام ہم عملی طور پر کرچکے ہیں۔ اگر پاکستان میں گڈ گورننس کی کوئی مثال موجود ہے تو وہ ہمارے ماضی میں کئے گئے کام ہیں۔

پاک سر زمین پارٹی گراس روٹ کی سیاسی جماعت ہے جو گلیوں اور محلوں سے ابھری ہے اسی لیے صرف ہمیں ہی پاکستان کے مسائل اور انکے قابل عمل حل کا بخوبی ادراک ہے۔

مزید پڑھیں: اختیارات کے بغیر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد وقت اور پیسے کا ضیاع ہوگا، میئر کراچی

ان حالات میں پاک سرزمین پارٹی ہی عوام کے پاس واحد آپشن ہے، پی ایس پی کا مقصد پاکستان کی خوشحالی ہے، پی ایس پی کا ہر کارکن پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہے۔

Related Posts