پی ایس ایل 6 ،آندرے رسل ، مارٹن گپٹل اور شکیب الحسن بھی ایکشن میں نظر آئینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSL

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :آندرے رسل ، مارٹن گپٹل اور شکیب الحسن ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کریں گے،عثمان خواجہ،محمود اللہ ریاض اور تھیسارا پریرا سمیت کئی نامور ستارے بھی یکم جون سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی تمام چھ فرنچائززنےیکم جون سے شروع ہونے والے لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے اپنی ریپلیسمنٹ پک جمع کروادی ہیں، جس کے مطابق پلاٹینم کٹیگری میں پک ہونے والے ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر آندرے رسل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل کراچی کنگز، بنگلہ دیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن لاہور قلندرز، محمود اللہ ریاض ملتان سلطانز اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ اسلام آباد یونائیٹڈکے علاوہ ڈائنمنڈ کٹیگری میں جانے والے جنوبی افریقہ کے یانیمین ملان اسلام آباد یونائیٹڈ، ویسٹ انڈیز کے فابین آلین پشاور زلمی اور سری لنکا کے تھیسارا پریراکراچی کنگز سمیت کرکٹ کی دنیا کی کئی نامور استارے لیگ کے بقیہ میچز میں اپنی متعلقہ فرنچائز کی نمائندگی کریں گے۔

مزید پڑھیں:سپر اسٹار بابر اعظم کا کورونا سے متاثرہ بھارتیوں سے ہمدردی کا اظہار

ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز یکم سے بیس جون تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ایونٹ میں شریک ٹیموں کے چند کھلاڑیوں میں کوویڈ 19 کیسز سامنے آنے پر لیگ کو 4 مارچ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

پی ایس ایل انتظامیہ اور تمام فرنچائزز کی نمائندگان پر مشتمل منگل کو منعقدہ ایک آن لائن کانفرنس کے دوران کُل 17 کھلاڑی تبدیل کئے گئے ہیں۔

پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلور کٹیگری کے لیے اپنی پک نہیں لی، یہ تینوں فرنچائزز اس کٹیگری کے لیے اپنی پک کا استعمال ایونٹ سے قبل یا اس کے دوران کرسکتی ہیں۔

Related Posts