پہلا میچ ملتان اور لاہور کے مابین، پی ایس ایل 8 کے افتتاح کی تاریخ سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے افتتاح کی تاریخ سامنے آگئی جبکہ ایونٹ کا پہلا میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو منعقد ہوگی جبکہ اسی روز ہی لاہور اور ملتان کے مابین پہلا میچ ملتان میں ہوگا۔پی ایس ایل سیزن 19 مارچ تک جاری رہے گا۔

  یہ بھی پڑھیں:

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ، بابر اعظم رن آؤٹ، کیا امام الحق نے دھوکا دیا؟

پی ایس ایل 8 کے میچز کراچی، ملتان، لاہور اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز میں منعقد ہوں گے۔ پریکٹس سیشن 9 سے 12 فروری کے مابین ہوگا۔ ایونٹ کا دوسرا میچ کراچی میں 14 فروری کو، تیسرا ملتان میں 15 فروری کو منعقد کیا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کا چوتھا میچ کراچی میں 16 فروری کو، پانچواں ملتان میں 17 فروری کو، چھٹا 18 جبکہ ساتواں 19 فروری کو کراچی میں ہوگا۔آٹھواں میچ ملتان میں 19، نواں کراچی میں 20، دسواں بھی کراچی میں 21 فروری کو ہوگا۔

اسی طرح سپر لیگ 8 کے بقیہ میچز 22 فروری سے لے کر 19 مارچ تک ہوں گے۔ فائنل میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پلے آف میچ 15 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔ مختلف کرکٹ اسٹیڈیمز میں مدِ مقابل آنے والی ٹیمز کے ناموں کا اعلان ہونا باقی ہے۔

 

Related Posts