نصرت فتح علی خان دنیا کے 200 عظیم موسیقاروں کی فہرست میں شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی جریدے رولنگ اسٹون نے دنیا کے عظیم گلوکاروں اور موسیقاروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں نصرت فتح علی خان بھی شامل ہیں۔

نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس سے زائد وقت بیت گیا ہے لیکن آج بھی ان کی ترقیب دی ہوئی موسیقی اور گائی ہوئی قوالیاں ہر عمر کے لوگوں میں یکساں مقبول ہیں۔

امریکی جریدے رولنگ اسٹون نے دنیا کے عظیم ترین موسیقاروں کی فہرست میں استاد نصرت فتح علی خان کے تعارف میں انہیں ”شہنشاہ قوالی“ قرار دیا اور لکھا ہے کہ انہوں نے اپنی گائیکی سے پوری دنیا میں لوگوں کے دلوں میں گھر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مشہور کامیڈین علی گل پیر کی شادی کی تقریب کی تصویری جھلکیاں

رولنگ اسٹون کی فہرست میں بھارت کے معروف آنجہانی گلوکارہ لتا منگھیشکر کا نام بھی شامل ہے۔

امریکی جریدے نے دنیا کے عظیم موسیقاروں اور گلوکاروں کی فہرست میں اریتھا فرینکلن، بلی ہولی ڈے، وہٹنی ہیوسٹن، ایلٹن جان، اسٹیو ونڈر، ماریہ کیری او ٹیلر سوئفٹ جیسے عظیم فنکاروں کو شامل کیا ہے۔

Related Posts