نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں ٹیسٹ، بابر اعظم رن آؤٹ، کیا امام الحق نے دھوکا دیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں جاری نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں کپتان بابر اعظم دوسرے ہی روز رن آؤٹ ہو گئے جس کا الزام ساتھی اوپنر بیٹر امام الحق پر عائد کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم اور امام الحق قومی کرکٹ ٹیم کی 2 وکٹس گر جانے کے بعد بیٹنگ کر رہے تھے، اس دوران بابر اعظم تیسرا رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوئے۔ امام الحق تیسرے رن کیلئے کریز سے نکلے تو ضرور تاہم واپس جا کر اپنی وکٹ بچالی۔

یہ بھی پڑھیں:

نیوزی لینڈ کے 449کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لڑ کھڑا گئی

دوسری جانب کپتان بابر اعظم امام الحق کے قریب جا پہنچے اور اس دوران کیوی ٹیم کو قومی ٹیم کے کپتان کو رن آؤٹ کرنے کا موقع مل گیا۔ ماضی میں بھی پاکستان کے متعدد کھلاڑی اسی طرح وکٹ گنوا چکے ہیں جن میں امام الحق کے چچا انضمام الحق بھی شامل ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سوشل میڈیا صارف  فاروق عمر یوسفزئی نے کہا کہ امام الحق کی یہ بہت خراب پرفارمنس تھی، وہ بال کی طرف دیکھتے ہوئے دوڑے، کپتان بابر اعظم نے ان کو دیکھا اور ان کے اشارے کی ہی پیروی کی، تیسرا رن آسانی سے ہوسکتا تھا۔

 دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بڑی تعداد میں میمز بنا کر امام الحق کا مذاق بھی اڑایا۔ ڈپٹی مین یادیو کا کہنا تھا کہ کپتان بابر اعظم نے ڈریسنگ روم میں ضرور امام الحق کو جھاڑ پلائی ہوگی۔

https://twitter.com/diptiman_6450/status/1610530420076220416

دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بطور کپتان بابر اعظم کے کردار کی تعریف بھی کی۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ امام الحق جیسی پرفارمنس سامنے ہو تو بابر اعظم کی طرح خود کو ٹھنڈا رکھنا آسان نہیں ہوتا۔ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی تعریف کرنی چاہئے۔

 

ماضی بعید میں قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر انضمام الحق بھی ساتھی کرکٹر کو آؤٹ کرانے کا سبب بنے تھے۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کے دوران انضمام الحق سابق کپتان وسیم اکرم کو آؤٹ کرانے کی وجہ بن گئے تھے۔ انضمام پاؤں پر گیند لگنے کی وجہ سے گر گئے جن کے نہ دوڑنے کی وجہ سے وسیم اکرم وکٹ گنوا بیٹھے۔

 

Related Posts