پی ایس ایل پاکستانیوں کیلئے تہوارکی حیثیت رکھتا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کرکٹ پاکستان کیلئے جنون کی حیثیت رکھتا ہے،مذہب اور قومی زبان کے علاوہ تیسری اہم ترین چیز کرکٹ ہی ہے جس نے پاکستانی قوم کو باہم مربوط اور جوڑ کر رکھا ہوا ہے۔

پاکستانی مرد، خواتین، بچے، بوڑھے سبھی کرکٹ کے بخار میں مبتلا نظر آتے ہیں،پی ایس ایل نے پاکستانیوں کے خون کےمیں ایک نیا جوش وجذبہ بھردیاہے اور پی ایس ایل سے کسی تہوار کا گمان ہوتا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے سیزن فائیو کے تمام میچز اس بار پاکستان میں ہی ہونگے، تمام مقابلے کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں منعقد ہونگے۔

میگا ایونٹ کا آغاز 20فروری سے ہوگا، افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی، ٹورنامنٹ کا فائنل 22 مارچ کو لاہور میں میں کھیلا جائیگاجبکہ ایونٹ میں چھ ٹیمیں پنجہ آزمائیں گی۔

پی ایس ایل ٹیموں کے نام کی بجائے شہروں کے نام پر مشتمل ہے،اس پرئمیرلیگ کا مقصد بین الاقوامی ٹیموں کو پاکستان میں کھیلنے میں آمادہ کرنا اور پاکستان میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا فروغ ہے۔

اس ایونٹ کا افتتاح 26 مارچ 2013ء کو ہونا تھا لیکن کچھ ناگزیر وجوہات کی وجہ سے پہلا ایڈیشن 4 تا 23 فروری، 2016ء شارجہ اور دبئی میں منعقد کیا گیا۔

پی ایس ایل کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی ، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندر، کراچی کنگزاور کوئٹہ گلیڈیٹر نے شرکت کی جبکہ تیسرے مرحلے میں ایک نئی ٹیم ملتان سلطان کے نام سے شامل کی گئی۔

پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آخری تین میچز کراچی اور لاہور میں منعقد کئے گئے اورپاکستان کے میدانوں کی سجاوٹ 2019کے ایونٹ کیلئے سجنے لگی تھیںکہ بد قسمتی سے پاکستان کے ازلی دشمن کو ہماری خوشیاں کہاں ہضم ہوتی ہیں ۔

اس لیئے بھارت نے سرحدوں پر حالات انتہائی کشیدہ کردئیے گئے لیکن ایک بار پھر پاک فوج اور کرکٹ بورڈ نے اپنے جذبے اور بہترین انتظامی امور سے اس بات کو یقینی بنایا کہ مقابلے پاکستان میں ہی ہوں گے البتہ فرق اتنا پڑا کہ جومیچزپہلے کراچی اور لاہور میں ہونے تھے پھر وہ تمام مقابلے کراچی میں ہی منعقد کرنے پڑے۔

پی ایس ایل نے بہت کم عرصے میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑدئیے ہیں اور غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت نے بھی اس ایونٹ کو چار چاند لگادیئے ہیں۔ اس سال بھی دنیا بھر سے نامور کھلاڑی ایونٹ میں شریک ہونگے۔

پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول بھی سامنے آیا گیا ہے جس کے بعد شائقین کرکٹ اپنے من پسند ستاروں کو اپنے سامنے کھیلتے ہوئے دیکھنے کیلئے بے قرار دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ ٹی 20کے بہترین کرکٹرز لیگ میں کھیل رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہےاور اس بار پاکستان میں ہی پورے ایونٹ کے انعقاد سے شائقین کو معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

Related Posts