پی ایس ایل 8کی ٹیموں کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا ڈرافٹ یعنی ٹیموں کو مکمل کرنے کا مرحلہ کل میں منعقد کیا گیا، اب ساری ٹیمیں مکمل ہوگئی ہیں اور اپنے جوہر 9فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں دکھائیں گی۔ اگر پی ایس ایل 8 میں منتخب کی جانے والی ٹیموں کی بات کی جائے تو کراچی کنگز کے پاس پہلے سے موجود کپتان اماد وسیم، شعیب ملک، محمد عامر، شرجیل خان، حیدر علی، میر حمزہ، عامر یامین، قاسم اکرم اور اب ان کی ٹیم کو آسٹریلین وکٹ کیپر میتھیو ویڈ،اس کے علاوہ عمران طاہر، انگلینڈ کے جیمز ونز، آسٹریلیا کے اینڈریو ٹائے جوائن کریں گے، طیب طاہر، محمد اخلاق بھی کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے اور ایمرجنگ کیٹیگری میں عرفان خان نیازی اور سپلیمنٹری کیٹیگری میں طبریز شمسی اور محمد عمر کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے، اس پی ایس ایل سیزن میں کراچی کنگز کے لئے بڑی مشکلات سامنے ہوں گی، کیونکہ گزشتہ سال کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں تھی اور اس بار ان کے پاس ٹاپ بلے باز بابر اعظم بھی موجود نہیں ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ اماد وسیم کس طریقے سے اس ٹیم کو یکجا کرکے ٹیم کو پی ایس ایل 8کا ٹائٹل جتواتے ہیں، یاد رہے کہ اماد وسیم پاکستان کے کچھ اُن کھلاڑیوں میں سے ہیں جو دنیا بھر کی لیگز کھیلتے ہیں۔

دوسری ٹیم اگر لاہور قلندرز کی بات کی جائے جوکہ ہمیشہ سے اپنی فاسٹ بالنگ کے باعث مخالف ٹیموں ہراتی آئی ہے اور ان کے کوچز اور اونر کا بھی یہی کہنا ہے کہ بالرز آپ کو ٹورنامنٹ جتواتے ہیں اور یہ بات غلط نہ ہوگی کیونکہ جس ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی، ہارث رؤف اور راشد خان جیسے بالرز موجود ہوں تو اُن ٹیموں کے خلاف رنز بنانا بڑا مشکل ہوجاتا ہے، اب اگر پوری ٹیم کی بات کی جائے تو شاہین شاہ آفریدی ی کپتانی میں راشد خان، حارث رؤف، ڈیبٹ ویزے، عبد اللہ شفیق، کامران غلام، ہیری بروک، زمان خان اس کے علاوہ ٹیم کے ممبران میں فخر زمان، حسین طلعت، سکندر رضا، لائن ڈونسن، دلبر حسین، مرزا طاہر بیگ، احمد دانیال اور نوجوانوں کی کیٹیگری میں شاہویز عرفان سپلیمنٹری کیٹیگری میں جورڈن کاکس، جلاد خان بھی لاہور قلندر میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

اب اگر سب سے پسندیدہ ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی بات کی جائے، جن کے پاس شاداب خان کپتان، آصف علی، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، اعظم خان، فہیم اشرف، پول اسٹارلنگ، کولنگ مونرو جیسے پلیئر پہلے ہی ٹیم میں موجود تھے اب انہیں نئے پلیئر الیکس ہیلز، رحمان اللہ گربز، فضل الحق فاروقی، ابرار احمد، صہیب مقصود، رومان رئیس اور نوجوانوں کی کیٹیگری میں ذیشان ضمیر اور حسن نواز اور سپلیمنٹری کیٹیگری میں معین علی اور مبشر خان ٹیم کا حصہ ہوں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ سے اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے پی ایس ایل کی سب سے پسند کی جانے والی ٹیم ہے اور جو بڑے اسکور بنانے اور ان کو چیس کرنے میں کبھی پیچھے نہیں رہتی اور ان کی اس بار کی سلیکشن بھی یہی بتاتی ہے کہ یہ اس بار بھی اسی منصوبہ بندی کے ساتھ پی ایس ایل 8میں آئے ہیں۔

اب اگر بات کی جائے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جن کے پچھلے 2، 3سال پی ایس ایل کے حوالے سے اچھے نہیں رہے، اگر یہ کہا جائے کہ یہ پی ایس ایل سیزن ان کے لئے زندگی اور موت کا کھیل ہے تو غلط نہ ہوگا۔ کیونکہ اس بار ان کو اچھی پرفارمنس دکھانی ہوگی، جس طریقے سے انہوں نے پی ایس ایل کے شروعات میں پرفارمنس دکھائی تھی، ہر بار کی طرح اس بار بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد ہوں گے اور ان کے ساتھ جیسن رائے، افتخار احمد، محمد حسنین، محمد نواز، عمر اکمل، نوین الحق، بل اسمتھ کے ساتھ ساتھ بندو ہسرنگا، نسیم شاہ، آڈین اسمتھ، احسان علی، عمید آصف، محمد زاہد، عبد الوحید بنگلزئی، ایمل خان، مارٹن گبٹل اور عمیر بن یوسف ہوں گے۔

اس کے بعد اگر بات کی جائے پشاور زلمی کی جن کے نئے کپتان بابر اعظم ہیں اور ان کے ساتھ وہاب ریاض، ردر فورڈ، محمد حارث، عامر جمال، ٹوم کوہلر کیڈمور، سلمان ارشاد اور نئے منتخب کئے گئے کھلاڑیوں میں بھنوکا راجا پاکسا، رومن پاول، مجیب الرحمن، دانش عزیز، ارشد اقبال، صائم ایوب، عثمان قادر، صفیان مقیم، جیمس نیشم ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ شائقین کرکٹ کی امیدیں نئے کپتان بابر اعظم سے بڑھ گئی ہیں کیونکہ وہ نہ صرف پاکستان کے بلکہ دنیا کے بہترین بلے باز ہیں اور اس وجہ سے پشاور زلمی کو یہ ٹائٹل جیتنا بھی ضروری ہے، پشاور زلمی کی ٹیم کی اگر کارکردگی کی بات کی جائے تو وہ ہمیشہ سے جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں اور میچز کو جیتتے ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ بابر اعظم کی موجودگی کتنا کارگر ثابت ہوتی ہے۔

اب آخر میں بات کرتے ہیں ملتان سلطانز کی جس کی آمد پی ایس ایل کرکٹ میں دیر سے ہوئی تھی، مگر ان پر یہ جملہ درست بیٹھتا ہے کہ دیر آئے درست آئے، جس طریقے سے گزشتہ سال کی ان کی کارکردگی تھی اس کو نظر میں رکھتے ہوئے اس سال کے بھی یہ فیورٹ ہیں، اگر ان کی ٹیم کی بات کی جائے تو محمد رضوان اس کے کپتان ہیں، ان کے ساتھ شان مسعود، خوشدل شاہ، رائل روسو، شاہنواز دھانی، ٹم ڈیوڈ، احسان اللہ، عباس آفریدی کو نئے ممبرز جوائن کریں گے جن میں ڈیوڈ ملر، جاش لٹل، عقیل حسین، اسامہ میر، عثمان خان، انور علی، عادل رشید اور عرفات منہاس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

اب پی ایس ایل 8کی ٹیمیں مکمل ہوچکی ہیں، اگر ان ٹیموں کے ساتھ بات کی جائے تو پی ایس ایل 8کا سیزن بڑا کانٹے دار ہوگا اور کسی ٹیم کو آپ فیورٹ نہیں کہہ سکتے، کیونکہ ہر ٹیم میں کچھ اچھی چیزیں اور ساتھ ہی کچھ خامیاں بھی ہیں، لیکن ٹورنامنٹ وہی ٹیم جیتے گی جو میچز میں کم سے کم غلطیاں کریں گی اور اپنی کرکٹنگ اسکل کا اچھے سے مظاہرہ کرے گی۔

Related Posts