پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے آغاز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSL opening
PSL opening

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کانیشنل اسٹیڈیم میں رنگارنگ تقریب سےآغاز ہوگیا جس میں مختلف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

پی ایس ایل کی کراچی میں ہونے والی افتاحی تقریب کاآغاز قومی ترانے سے ہوا، تقریب میں میزبانی کے فرائض معروف گلوکار اور کمپیئر فخر عالم نے انجام دیے۔

افتتاحی تقریب کے لیے نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا اور شہر کی سڑکوں پر جگہ جگہ پاکستانی پرچم اور ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے تھے۔

فتتاحی تقریب میں گلوکار راحت فتح علی خان، سجاد علی، علی عظمت، عارف لوہار، عاصم اظہر، آئمہ بیگ، صنم ماروی اور ہارون سمیت متعدد فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیاجبکہ ابرار الحق نے بھی اپنے روایتی انداز سے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ سال اپنے سفر کا اختتام پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل کے انعقاد کے ساتھ کیا تھا اور آج اس سفر کا دوبارہ آغازکررہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 17مارچ 2019 کو ہم نے وعدہ کیا تھا کہ پورا ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان میں منعقد ہوگا اور وہ وعدہ ہم نے آج پورا کردیا۔

تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار اور دلفریب مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Related Posts