تعمیرات سیکٹر کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan environment
ہماری توجہ شہروں کے پھیلاؤ کی بجائے بلند عمارتیں بنانے پر مرکوز ہے، وزیراعظم عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ تعمیرات سیکٹر کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، تعمیرات کے شعبے سے 40کے لگ بھگ صنعتیں منسلک ہیں، تعمیرات کے شعبے سے جہاں ان صنعتوں کو ترقی ملے گی وہاں نوجوانوں کیلئے نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے،تعمیرات کے شعبے کے فروغ سے ہی پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا سب سے اہم منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

پیر کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تعمیرات سیکٹر کی بحالی و فروغ کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت، وزیر ہاوسنگ پنجاب میاں محمود الرشید، وزیر خزانہ بلوچستان ظہور احمد بلیدی، چیرمین ایف بی آر سید شبرزیدی، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیرحیدر گیلانی، ڈپٹی چیرمین منصوبہ بندی کمیشن جہانزیب خان، چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر اور سینئر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے افسران شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں : غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ ملکی سرمایہ کاروں کو بھی سہولیات دینا ہماری ترجیح ہے،عمران خان

اجلاس میں وزیراعظم کو تعمیرات سیکٹر کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم کو تعمیرات سیکٹر میں بلڈرز، کنٹریکٹرز ، ڈویلپرز اور املاک کی خریدو فروخت میں درپیش مسائل، خصوصا صوبائی و وفاقی سطح پر ٹیکسز کی شرح، بنکوں کی جانب سے سرمایہ فراہم کرنے کے حوالے سے مشکلات ، رجسٹریشن و دیگر سرکاری کاروائیوں کے حوالے سے درپیش مسائل، کرپشن وغیرہ جیسے ایشوز پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعمیرات سیکٹر کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے سے چالیس کے لگ بھگ صنعتیں منسلک ہیں۔ تعمیرات کے شعبے سے جہاں ان صنعتوں کو ترقی ملے گی وہاں نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی عمل کو تیز کرنے کے لئے تعمیرات کے شعبے کا فروغ ازحد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیرات سیکٹر ہماری حکومت کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے کے فروغ سے ہی پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا سب سے اہم منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ اجلاس میں بینکوں کی طرف سے تعمیرات کے لیے قرضوں کی فراہمی ، صوبوں میں تعمیرات کے شعبے میں یکساں شرح ٹیکس کے اطلاق اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تفصیلی غورکیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : مصر کے سرمایہ کاروں کی طرف سے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں دلچسپی کا اظہار

صوبائی اور وفاقی سطح کے ٹیکسوں سمیت مختلف مسائل کے حل کے حوالے سے قابل عمل تجاویز مرتب کرنے کے لئے وزیرِ اعظم نے چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر کی سربراہی میں چئیرمین ایف بی آر، گورنر اسٹیٹ بنک، وزیر خزانہ پنجاب ، صوبائی چیف سیکرٹری صاحبان اور دیگر متعلقین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی۔

وزیراعظم نے کمیٹی کوآئندہ 24 گھنٹوں میں ٹیکسوں، بینکوں کی جانب سے قرضوں کی فراہمی اور دیگر مشکلات کے حل کے حوالے سے لائحہ عمل اور سفارشات پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Related Posts