مصر کے سرمایہ کاروں کی طرف سے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں دلچسپی کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصر کے سرمایہ کاروں کی طرف سے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں دلچسپی کا اظہار
مصر کے سرمایہ کاروں کی طرف سے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں دلچسپی کا اظہار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ سے مصری سرمایہ کاروں کے اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملاقات کی جس کے دوران وفد نے  نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے مصری وفد کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے غریب عوام کے لیے 50 لاکھ گھروں کے ویژن سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ہماری وزارت دن رات کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب اپنے دائرہ کار سے نکل کر کوئی اقدام نہیں کرتا، جسٹس (ر) جاوید اقبال

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ غریبوں کے لیے گھر بنانا ہماری اوّلین ترجیح ہے جو ہر صورت میں پوری ہوگی جبکہ اس سلسلے میں قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے کے حوالے سے آئینی و انتظامی امور پر کام جاری ہے۔

انہوں نے وفد کو پاکستان میں تعمیراتی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت سستے ترین گھر فراہم کیے جائیں گے جس کے لیے وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری اور تعمیراتی کام کے لیے کاروباری افراد کو دعوت دی جارہی ہے۔

اس موقعے پر مصر کے سرمایہ کاروں نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریب افراد کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ویژن قابلِ تعریف ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیربرائے توانائی عمر ایوب نے کہا  کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کی وجہ ن لیگی حکومت کی غلط پالیسیاں ہیں، بجلی کی قیمت بڑھنے سے 80 ارب روپے ملیں گے۔

 وزیر توانائی عمر ایوب خان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گردشی قرضہ گزشتہ حکومت کے دور میں ہر ماہ 38 ارب بڑھتا تھا، اب اسے گزشتہ 3 ماہ میں 35 ارب روپے پر لے آئے ہیں، اس سے گردشی قرضہ 10 سے 12 ارب روپے پر آ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی نرخوں میں اضافہ ن لیگی حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے ہے،وزیر توانائی

Related Posts