وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزراء کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ، نیشنل اسٹیڈیم میں احساس پروگرام کے تحت تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان ائیر پورٹ سے سیدھے ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد گئے جہاں ایم کیو ایم کی قیادت نے اُن کا بھر پور استقبال کیا۔

وزیراعظم کی آمد سے قبل بہادر آباد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں۔

مزیدبرآں وزیراعظم سے گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی اور پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم گورنر ہاؤس میں عوامی اجتماع میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے اور آج شام ہی واپس روانہ ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل جاوید خان نے تحریکِ عدم اعتماد کو حق و باطل کی جنگ قرار دے دیا

دورۂ کراچی کے دوران وزیر اعظم عمران خان گورنر سندھ عمران اسماعیل، صدر پی ٹی آئی کراچی اور شہرِ قائد سے منتخب تحریکِ انصاف کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔ تحریکِ عدم اعتماد پر گفتگو ہوگی۔ 

اپوزیشن وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرا چکی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان آج کے دورۂ کراچی، پارٹی کارکنان سے خطاب اور ایم کیو ایم رہنماؤں سے گفتگو کے دوران تحریک ناکام بنانے کیلئے حکمتِ عملی پر روشنی ڈالیں گے۔