عوام کیلئے خوشخبری، وزیر اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عوام کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

حکومتی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی آئی اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری کو مسترد کردیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا۔ حکومت بوجھ خود برداشت کرے گی، عوام پر بوجھ منتقل نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت ساڑھے 83 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی تھی، فل لیوی اور ٹیکسز کے ساتھ پیٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ، 100انڈیکس میں 117پوائنٹس کا اضافہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ فل لیوی اور ٹیکس کی بنیاد پر لائٹ ڈیزل 77 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔جسے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے مسترد کردیا ہے۔

Related Posts