اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے حکومتی اداروں میں عہدیداروں کی تعیناتی کے طریقہ کار سے متعلق 4 آرڈیننس جاری کر دیئے گئے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ریاستی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے آئی ایم ایف معاہدے کے تحت آرڈیننس جاری کیے گئے ہیں۔
متعلقہ سیکرٹریز نے صدر مملکت کو آرڈیننس فوری جاری کرنے سے متعلق بریفنگ دی۔
بیرسٹر گوہر انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے۔علی ظفر
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے جاری کیے جانیوالے آرڈیننسز میں این ایچ اے ترمیمی آرڈیننس 2023، نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023، نیشنل براڈکاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023 شامل ہیں۔