کراچی ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نوٹم میں کہا گیا کہ کراچی ایئرپورٹ رات 12 بجے تک فلائٹ آپریشن کے لیے بند رہے گا۔
آپریشنل وجوہات کی بنا پر کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ ٹیک آف دن 11 بجے بند کیا گیا تھا۔ قطر، جزیرہ ایئر، ایئر عربیہ، فلائی دبئی کی پروازیں 10 گھنٹے سے روانگی کی منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ ایئر پورٹ کی بندش سے کراچی کی 43 پرواز منسوخ کر دی گئیں، جبکہ 65 غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہو گئیں۔