اسلاموفوبیا سے جنگ کا بہترین طریقہ پہچان اور رہنمائی ہے۔صدرِ مملکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدرِ مملکت
اسلاموفوبیا سے جنگ کا بہترین طریقہ پہچان اور رہنمائی ہے۔صدرِ مملکت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا سے جنگ کا بہترین طریقہ پہچان اور رہنمائی ہے جس کا مقصد اسے مسترد کرنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اسلاموفوبیا سے لڑنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے پہچانا جائے اور پھر لوگوں کی رہنمائی کی جائے تاکہ دنیا میں اس گھناؤنے رویے کو مسترد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

جسٹن ٹروڈو کا اسلاموفوبیا کے خلاف بیان، وزیر اعظم کا خیر مقدم

ٹوئٹر پیغام میں صدرِ مملکت نے کینیڈین وزیر اعظم کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری کی توجہ اسلاموفوبیا کی طرف مبذول کرائی۔ قوموں کے رہنماؤں کو فعال طور پر اسلاموفوبیا پر بات کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کے اسلاموفوبیا کے خلاف بیان اور اسلام مخالف معاملات سے نمٹنے کیلئے نمائندۂ خصوصی مقرر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹرودو کے اسلاموفوبیا کے خلاف مذمتی بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں جو میرے ہی مؤقف کی تائید میں ہے۔

Related Posts