ملک میں گندم کا بحران مصنوعی ہے، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کا مصنوعی بحران ہے،ہم نے گندم کی قیمت کے معاملے پروفاقی حکومت کوخط لکھ دیا ہے۔

سندھ کابینہ نے نارکوٹکس کے حوالے سے ماڈرن لاء کا مسودہ ہرغورکیاگیا جس کو سندھ اسمبلی میں منظوری کےلیے پیش کیاجاےگا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گندم کو امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیاتھا،یوکرین کی گندم کا پاکستان کی گندم سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

وفاقی حکومت امپورٹڈ گندم مہنگے داموں خریدنے کو تیار ہے،پنجاب اور کے پی کے میں گندم کے اہداف پورے نہیں ہوئے، سندھ کابینہ نے وفاقی حکومت کوخط لکھنے کا فیصلہ کیاہے۔

مزید پڑھیں:کورونا بڑھنے کی وجہ پی ڈی ایم کے جلسے اور ریلیاں ہیں، خرم شیر زمان

انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے دو ہزار روپے من گندم کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کیاہے،ہم نے گندم کی قیمت کے معمالے پروفاقی حکومت کولکھاہے جبکہ گنے کی فی من قیمت 202 روپے مقرر کی ہے۔