پولیس کی کارروائی، جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث2ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس کی کارروائی، جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث2ملزمان گرفتار
پولیس کی کارروائی، جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث2ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پولیس نے آپریشن کے دوران شرافی گوٹھ سے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب 2ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان پنجاب کے علاقے دنیاپور میں بھی ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے،پولیس نے فیوچر کالونی میں دوران گشت کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان موٹرسائیکل لفٹنگ میں بھی ملوث تھے،ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمدکرلی گئی ہیں، پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر ایک اور موٹرسائیکل تحویل میں لے لی۔

تحویل میں لی گئی موٹرسائیکلیں تھانہ عوامی کالونی اور شرافی گوٹھ کی حدود سے چوری کی گئیں تھیں،گرفتار ملزمان کیخلاف موٹرسائیکل چوری کی cctv فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی جس کے ذریعے ملزمان کو شناخت کیا گیا۔

دونوں ملزمان کیخلاف تھانہ درخشاں، الفلاح، ماڈل کالونی اور شرافی گوٹھ میں مختلف نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کے متعلق شہر کے دیگر تھانوں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے، ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔واضح رہے کہ گرفتار ملزمان میں نیک مراد اور محمد عاقب شامل ہیں۔

Related Posts