موٹرسائیکل چور پریڈی پولیس کی گرفت میں آگیا، ساتھی کی تلاش جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lahore man arrested for beating up mother over money: police

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :عبداللہ ہارون روڈ سے ایک ماہ میں دو125موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا عادی مجرم پریڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔ملزم منشیات فروشی،چوری ڈکیتی اور موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے کی وارداتوں میں مختلف تھانوں کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

عبداللہ ہارون روڈ موبائل مارکیٹ کے قریب سے موٹرسائیکل چوری کرنے والا ملزم ارشد عرف تنویر عرف تنو کو گرفتارکیا گیا ہے۔ ملزم بڑی مہارت سے موٹرسائیکل کا لاک توڑ کر موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوجاتا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے، اس سے قبل ماضی میں گلشنِ اقبال، پریڈی اور سولجر بازار اور محمود آباد کے تھانوں میں منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ رکھنے اور موٹرسائیکل چوری و چھیننے کی وارداتوں کے کئی مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ ملزم موٹرسائیکل کو لاک توڑنے والے اوزار اور مختلف چابیوں سے کھولتا تھا اور بلال کالونی کے رہائشی منور کو 7 سے 8 ہزار روپے میں فروخت کردیتا تھا۔

ملزم اس کے علاوہ موبائل فون اور قیمتی سامان چھیننے کی وارداتیں بھی کرتا رہا ہے جبکہ ایس ایچ او پریڈی نے مفرور ملزم منور کی گرفتاری کیلئے خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں شہری ٹریفک پولیس کی تعریف پر مجبور ہو گئے

ملزم نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ ایک مہینے کے اندر عبداللہ ہارون روڈ سے دو 125 موٹرسائیکل چوری کرنے کی وارداتیں کرچکا ہے۔

پریڈی پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 805/2020 بجرم دفعہ 397 پاکستان پینل کورٹ اور ایف آئی آر نمبر 806/2020 بجرم دفعہ 23(1) A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Related Posts