کراچی میں پولیس کی کارروائی، منشیات و گٹکا فروش 6 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 6 مطلوب منشیات و گٹکا فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 کلو سے زائد چرس اور آئس برآمد ہوئی ہے، گرفتار منشیات سپلائر ملزمان کے زیرِاستعمال مسروقہ رکشہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

گرفتارمنشیات سپلائر ملزمان کی شناخت صابر، یونس، وقارم زاہد، وقاص اور محمود کے نام سے ہوئی، ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جو کہ پہلے بھی منشیات کے متعدد مقدمات میں جیل جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈی آئی خان میں فورسز کے قافلے پر حملہ، 22 اہلکار زخمی

پولیس کی کارروائی کے دوران گرفتار گٹکا ماوا فروش ملزم وقاص کے قبضے سے 9 کلو سے زائد مضرِ صحت گٹکا ماوا برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Related Posts