تمام سیاسی جماعتیں استعفےاور نئے انتخابات کے مطالبات پر متفق ہیں، رہبر کمیٹی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضل الرحمان کے مارچ میں رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔اپوزیشن رہبر کمیٹی
فضل الرحمان کے مارچ میں رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔اپوزیشن رہبر کمیٹی

اسلام آباد: اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں استعفے اور نئے انتخابات کے مطالبات پر متفق ہیں، پارلیمنٹ سے مشترکہ استعفوں کی تجویز زیر غور ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا استعفیٰ اور نئے انتخابات اب بھی ہمارے مطالبات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں : اپوزیشن جماعتیں حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانا چاہتی ہیں،فردوس عاشق اعوان

آزادی مارچ میں شرکت کے لیے مزید قافلے آ رہے ہیں، ہمارے قافلوں کو روکا بھی جا رہا ہے، ہنگو، شمالی وزیرستان، بنوں سمیت دیگر علاقوں میں لوگوں کو آنے سے روکا جا رہا ہے، اضلاع کی سطح پر احتجاج اور دیگر آپشن زیر غور ہیں،شٹر ڈاؤن ہڑتال کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا لب و لہجہ ٹھیک نہیں ہے۔ ہم اپنے معاہدے پر برقرار ہیں۔

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہماری اپوزیشن کی رہبر کمیٹی برقرار رہے گی، اس مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہے۔

اکرم خان درانی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا فوج کی نگرانی کے بغیر الیکشن کا مطالبہ برقرار ہے۔ غیر جمہوری قوتوں کو خبردار کرتے ہیں۔ فیصلہ ہم نے کرنا ہے کہ ڈی چوک جانا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن نے حالات کنٹرول نہ کیے تو حکومت بھی نہیں کرے گی،وزیر مذہبی امور

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔ حکومت کے بس میں نہیں کہ وہ معیشت سنبھال سکے۔حکومت کو معیشت کے الف ب کا پتہ نہیں۔

اے این پی کے میاں افتخار کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی آواز اٹھا رہے ہیں، افغانستان کیساتھ تعلقات ٹھیک کرنا چاہئیں، کرتارپور راہداری کی طرح ہمسایہ ملک کیساتھ نئے تعلقات کو آگے بڑھائیں۔

Related Posts