قوم اپنی آنکھیں کھولے بڑا گھناؤنا مذاق ہو رہا ہے، نواز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قوم اپنی آنکھیں کھولے بڑا گھناؤنا مذاق ہو رہا ہے، نواز شریف
قوم اپنی آنکھیں کھولے بڑا گھناؤنا مذاق ہو رہا ہے، نواز شریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ 3 کے بینچ میں دو جج ایسے ہیں جنہوں نے ہر فیصلہ میرے خلاف دیا، یہ کوئی ٹرک، ریڑھی والے کا ایشو نہیں، قومی ایشو ہے، سب متفق ہیں فل کورٹ بنایا جائے۔

ن لیگ کے قائد نواز شریف کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2017ء میں ہم نے لوڈشیڈنگ، دہشت گردی کو ختم کیا، 2017 میں لوگ پیٹ بھر کے روٹی کھاتے تھے، قوم اپنی آنکھیں کھولے بڑا گھناؤنا مذاق ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے ججز قوم کو جواب دیں گے کیوں مجھے ڈس کوالیفائی کیا؟اتنی اچھی قوم کو بھکاری بنا دیا ہے، پلیز قوم اپنی آنکھیں کھولے، انہی بینچز کے فیصلوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے کھڑا کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم نے تو اس وقت آئی ایم ایف کو خیر آباد کہہ دیا تھا، آج کے فیصلے پتا نہیں ملک کو کہاں لے کرجائیں گے، جو کرنا چاہیے کریں لوگ کھڑے ہو جائیں، یہ فیصلہ اگر خدانخواستہ آئے تو ڈالر 500 روپے کا ہو جائے گا۔

نواز شریف نے کہا کہ قوم عہد کر لے ایسے فیصلے نہیں ہونے دینا، اللہ تعالیٰ ایسے فیصلوں سے ملک کو بچائے، سیدھی بات ہے جو بینچ قبول نہیں اس کا فیصلہ کیسے قبول ہو گا۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی جمہوریت کیلئے کسی بھی حد تک جائیگی، عمرن خان

انہوں نے کہا کہ جسٹس شوکت صدیقی، جنرل (ر) باجوہ کی باتوں پر کیا سوموٹو نہیں بنتا؟ اپنی مرضی سے معاملات کو چلایا جا رہا ہے،غریب کے لیے آج ادویات کے لیے پیسے نہیں، ایک بندے کی خاطر اس طرح کے فیصلے سنا رہے ہیں۔

Related Posts