پی ٹی آئی جمہوریت کیلئے کسی بھی حد تک جائیگی، عمرن خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی جمہوریت کیلئے کسی بھی حد تک جائیگی، عمرن خان
پی ٹی آئی جمہوریت کیلئے کسی بھی حد تک جائیگی، عمرن خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جمعے کے روز کہا کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، مگر کوئی بھی ’غیر قانونی اور غیر آئینی مطالبات‘ قبول نہیں کیے جائیں گے۔

لاہور میں زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر سینئر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کی پارٹی آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کے لیے کسی بھی حد تک جائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ آزاد عدلیہ اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہی اس بحران کا واحد حل ہیں۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ وکلاء عدالتی نظام کے تحفظ اور قوم کی حمایت کے لیے محاذ پر ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے اس خیال کو مسترد کرتے ہوئے کہ وہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں، کہا کہ یہ ملک میرا ہے۔ یہ فوج بھی میری ہے۔

ان کے تبصرے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت شروع کرنے کی اپیل کے چند گھنٹے بعد سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان، یو اے ای کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

چیف جسٹس نے کہا کہ وہ سماعت کے بعد کچھ ملاقاتیں کریں گے اور امید ظاہر کی کہ ’پیر کا سورج اچھی خبر کے ساتھ طلوع ہوگا‘۔

Related Posts