پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے یوتھ اسپورٹس ٹرائلز کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے یوتھ اسپورٹس ٹرائلز کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے یوتھ اسپورٹس ٹرائلز کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی جانب سے نوجوانوں میں صحت مند جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مردوں اور خواتین کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کے تحت ہاکی، کرکٹ اور فٹ بال کے کھیلوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیاہے۔

شرکاء 30 جنوری تک آن لائن سہولت کے ذریعے خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں جبکہ اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کے لیے موقع پر ہی رجسٹریشن کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

ٹیلنٹ ہنٹ میں شرکت کے لیے اہلیت کے معیار کے مطابق، تمام پاکستانی بشمول آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) اور گلگت بلتستان (جی بی) کے شہری جن کی عمریں 15 سے 25 سال کے درمیان ہیں، 30 جنوری 2023 کو سپورٹس لیگ میں شرکت کے اہل ہیں۔.

تاہم، ڈیپارٹمنٹل کھلاڑی ٹیلنٹ ہنٹ میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔

مرد اور خواتین دونوں کھلاڑیوں کے ٹرائلز وفاقی دارالحکومت، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور جی بی سمیت ملک بھر میں 25 مختلف مقامات پر منعقد کیے جائیں گے۔

بلوچستان میں ٹرائلز ڈیرہ مراد جمالی، سبی، تربت، خضدار، اُتھل حب، کوئٹہ اور لورالائی میں ہوں گے جب کہ خیبرپختونخوا میں مردان، بنوں، سوات، پشاور اور ہزارہ میں ٹرائلز ہوں گے۔

مزید پڑھیں:گوادر غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا

پنجاب میں، شرکاء ٹرائلز میں شرکت کے لیے راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد، لاہور اور بہاولپور/ملتان جا سکتے ہیں۔

Related Posts