جنوبی بلوچستان کیلئے جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان جلد کروں گا، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی بلوچستان کیلئے جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان جلد کروں گا، وزیراعظم
جنوبی بلوچستان کیلئے جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان جلد کروں گا، وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ جلد جنوبی بلوچستان کا دورہ کریں گے اور وہاں کے عوام کے لیے جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔

24 جولائی 2020 کو ہونے والی قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس کے پس منظر میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت جنوبی بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزراء کے علاوہ آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکت کی۔

اجلاس کو جنوبی بلوچستان، خصوصاً خضدار، آوران، چاغی، خاران، واشک، لسبیلہ، گوادر، پنجگور اور تربت کے پسماندہ اضلاع کے لیے تجویز کردہ ترقیاتی پیکج کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

دوسری جانب جنوبی بلوچستان کے لیے سڑکوں، توانائی، پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیم، تعلیم، صحت، زراعت، مویشی، ماہی گیری اور دیگر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ وہ جلد جنوبی بلوچستان کادورہ کریں گے اور وہاں کے عوام کے لیے جامع ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں: ابھی نندن کی رہائی کو کسی اورچیز سے جوڑنا افسوسناک ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Related Posts