عالمی برادری جموں وکشمیر میں قیدیوں کے ساتھ بھارت کے ناروا سلوک کا نوٹس لے، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
حکومت کا پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نےعالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر میں قیدیوں کے ساتھ بھارت کے نارواسلوک کا نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بے مثال بہادری و حریت کی علامت اور ضمیر کے قیدی یاسین ملک کے خلاف بھارتی ہتھکنڈہ مسترد کرتے ہیں، یہ کشمیریوں کو جھکانے کی ناکام کوشش ہے، عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل ماورائے قانون وانصاف اور انتقام پر مبنی بھارتی اقدام کا نوٹس لے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان عالمی وانسانی حقوق کے تمام اداروں اور اوآئی سی کے فورم پر یاسین ملک اورکشمیری قیادت کے خلاف انتقامی کارروائیوں کوپوری قوت سے اٹھائے گی، 5 اگست 2019 کے ناجائز اور غیرقانونی اقدامات کی طرح یاسین ملک کے خلاف مقدمہ بھی غیرقانونی اور ناجائز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا پھیلاؤ کا خدشہ، وزیر اعظم نے این سی او سی کی تشکیلِ نو کردی

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ بھارت جموں وکشمیرپر ناجائز قبضہ کرکے کشمیریوں کی نمائندہ حقیقی قیادت کو ختم کرنے کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے، آزادی کشمیر کی نشانی سید علی گیلانی شہید کے جسد خاکی سے ڈرنے والا بھارت یاسین ملک کی حق گوئی سے خوف زدہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اشرف صحرائی شہید، ان کے شہید صاحبزادے سمیت ہزاروں شہداء کشمیر تحریک استصواب رائے کے حصول کی منزل کے سنگ ہائے میل ہیں، یہ سب شہداءجموں وکشمیر میں غیرقانونی طور پر قابض بھارت کے ظلم وبربریت اور ریاستی دہشت گردی کے ثبوت ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت کے سیاہ قوانین اور عدالتی نظام عدل کے عالمی وفطری تقاضوں کے منافی ہے، مسلمہ تاریخی حقیقت ہے کہ کسی قوم کو جبر وریاستی دہشت گردی ، سیاہ قوانین اور سزاؤں سے غلام نہیں بنایا جاسکتا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ناجائز حکومت کے سیاہ قوانین سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو غلام نہیں بنایا جاسکتا، بہادر کشمیریوں کو ان کی بے مثال جدوجہد پر سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس مقصد کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ جموں وکشمیر حل کرائے، پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی ہر ممکن حمایت جاری رکھیں گے۔

Related Posts