وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورہ پر آج سعودیہ روانہ ہونگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Shehbaz to embark on Saudi Arabia visit today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر آج سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

رواں ماہ کے اوائل میں عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا بیرون ملک دورہ ہوگا۔وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے جس میں خاص طور پر اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے اور سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے زیادہ مواقع پیدا کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

دونوں فریقین باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف کی بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد

ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب برادرانہ تعلقات کے پابند ہیں جو باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم، قریبی تعاون اور ایک دوسرے کی حمایت کی لازوال روایت پر مبنی ہیں۔پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے متولی کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔

ترجمان نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر قریبی باہمی تعاون سے مکمل ہوتے ہیں۔

Related Posts