وزیرِ اعظم عمران خان ترقیاتی پیکیج کے اعلان کیلئے گلگت بلتستان کا دورہ آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان جی بی ترقیاتی پیکیج کے اعلان کیلئے گلگت بلتستان کا دورہ آج کریں گے جہاں خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے اہم اعلانات متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج گلگت بلتستان کے سرکاری دورے کے موقعے پر وزیرِ اعظم عمران خان مکمل ہونے والے پاک چائنہ فائبر آپٹک فیز 1 کا افتتاح کریں گے۔

فیز 1 کے افتتاح کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان پاک چائنہ فائبر آپٹک فیز 2 کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔ دورے کے دوران گلگت بلتستان کے عمائدین وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے لئے تاریخی ترقیاتی پیکیج کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کی ترقی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس گزشتہ ماہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ خزانہ حماد اظہر، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن و دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیراعظم