سہون شریف، لنک روڈ پر ٹرک اور کار کا تصادم، خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سہون شریف، لنک روڈ پر ٹرک اور کار کا تصادم، خاتون سمیت 4افراد جاں بحق
سہون شریف، لنک روڈ پر ٹرک اور کار کا تصادم، خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سہون شریف میں ٹرک اور کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ جھانگارا لنک روڈ پر پیش آیا جہاں لال باغ کے قریب سہون شریف سے جھانگارا جانے والی کار حادثے کا شکار ہوگئی۔ ٹرک کا کار سے زوردار تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد موقعے پر جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ جاں بحق افراد کی میتوں کو سیّد عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں تیزرفتاری کے باعث 2 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 1 خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ 2 روز قبل ہرن مینار موٹر وے انٹرچینج پر پیش آیا جہاں 2 بسیں لاہور کی طرف جاتے ہوئے تصادم کا شکار ہوئیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقعے پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ 

مزید پڑھیں: شیخوپورہ میں 2 بسوں کا تصادم، 1 خاتون جاں بحق، 4افرادزخمی

Related Posts