وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان فقید المثال ترقی کرے گا۔محمود مولوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان فقید المثال ترقی کرے گا۔محمود مولوی
وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان فقید المثال ترقی کرے گا۔محمود مولوی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی مشیر برائے بحری امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان فقید المثال ترقی کرے گا، میں اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں مشیر بحری امور محمود مولوی نے بتایا کہ انہوں نے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

مشیر بحری امور محمود مولوی نے  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  ملاقات کے حوالے سے تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر پختہ اعتماد کا اظہار کیا۔

محمود مولوی نے ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے  کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تاریخ ساز ترقی کرے گا، جو اس سے قبل کبھی نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مشیر بحری امور محمود مولوی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے معیشت بہتر ہورہی ہے۔ غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہاہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ، اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو روز قبل کراچی میں  تاجروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مشیر بحری امور نے کہا کہ حکومت کی کوششوں اور مثبت پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔

محمود مولوی نے کہا کہ ملک کی معیشت مستحکم ہورہی ہے اوربین الاقوامی ادارے بھی معیشت پر اعتماد کر رہے ہیں۔پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 236 فیصد اضافہ ہوا۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے ، محمود مولوی

Related Posts