وزیراعظم عمران خان کابرطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ٹیلی فونک رابطہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان کابرطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ٹیلی فونک رابطہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کااپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے انھیں پاکستان کو سفری ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے معاملے پر بات کی اور انھیں اس فیصلے پر نظر ثانی پر زور دیا۔

اس دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر بات چیت کی جبکہ دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔کورونا وباء سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے بورس جانسن کی کوششوں کو وزیراعظم عمران خان نے سراہا،جبکہ اس عالمی وبا سے نبرد آزما ہونے کے حوالے سے پاکستانی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے افواج کی واپسی کی اہمیت پر بھی بات چیت کرتے ہوئے افغان امن کی حمایت کے لیے پاکستانی کوششوں سے آگاہ کیا۔

عمران خان نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ویڈیو پیغام جاری کرنے پر برطانوی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے شراکت داری مضبوط بنانے، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ اور اعلیٰ سطح پر بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن اور مفاہمتی عمل کی حمایت جاری رکھے گا کیونکہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغان مسئلہ صری سیاسی بات چیت سے ہی حل ہو سکتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف ممالک ایکشن پلان پر پاکستان کی جانب سے عملدرآمد کی کوششوں کو تسلیم کریں۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی، عالمی امن اور باہمی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:ٹرین حادثہ، وزیرِ اعظم عمران خان کا ریلوے کے حفاظتی اقدامات پر تحقیقات کا حکم

Related Posts