وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نیو بلیو ایریا پروجیکیٹ کی منظوری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نیو بلیو ایریا پروجیکیٹ کی منظوری دے دی
وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نیو بلیو ایریا پروجیکیٹ کی منظوری دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں نیو بلیو ایریا پروجیکٹ کی منظوری دے دی جس کے تحت 170 کنال کی اراضی مختص کی گئی ہے۔

نیو بلیو ایریا پروجیکٹ کے لیے اسلام آباد کے ایف 9 پارک کے بالمقابل 170 کنال اراضی مختص کی گئی ہے جو نئے صنعتی منصوبے میں استعمال ہوگی۔ پروجیکٹ کے لیے 25 سے 30 ارب روپے کی رقم بھی مختص کی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ پہلا موقع ہوگا جس کے دوران کمرشل علاقے کی وسعت دو گنی کردی جائے گی اور جدید سسٹم کے تحت ایک کمرشل شہر تعمیر کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے شعبہ انرجی میں اصلاحات لانے کا بھی عندیہ دیا ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

کابینہ اجلاس میں دی گئی وزیر اعطم کی ہدایات کے تحت انرجی سیکٹر میں ہر لحاظ سے اصلاحات لانا ضروری قرار دیاگیا ہے جبکہ قومی معیشت کو درست کرنے کے لیے انرجی سیکٹر کا درست کام کرنا  بھی بے حد ضروری ہے۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ صارفین اور صنعتوں کو اس بات کی یقین دہانی کرنا ہوگی کہ عوام کو بجلی مناسب ریٹس پر مہیا کی جائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے پاکستان کو قرض کے دلدل میں پھنسایا جبکہ  چین  سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ہمارا مشکل میں ساتھ دیا۔ 

دو روز قبل نمل یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ برے وقت سے ڈرانے والاکبھی اوپر نہیں جاسکتا ،ساری زندگی اپنے دل کی بات سنی ہے، دوڑ میں جنون ٹیلنٹ کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے رہنما نے کہا قبر تک جانے تک جدوجہد کرو۔ جس کے خواب بڑے ہوں گے وہ آگے جائے گا۔ملک کو ترقی یافتہ بنانے کا سفر کبھی ختم نہیں ہو گا۔

مزید پڑھیں: ملکی ترقی  کا سفر کبھی ختم نہیں ہو گا۔عمران خان

Related Posts