اپیکس کمیٹی اجلاس، وزیر اعظم کا شہدائے پشاور کے لواحقین کو 20 لاکھ دینے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: وزیر اعظم شہباز شریف نے پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے سے جاں بحق شہدائے پشاور کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اپیکس کمیٹی اجلاس آج ہوا جس کے دوران وزیر اعظم نے شہدائے پشاور کے لواحقین کیلئے فی کس 20 لاکھ اور زخمیوں کو5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے اپیکس کمیٹی اجلاس سے خطاب بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے کی اے پی سی، عمران خان کو شرکت کی دعوت

اپیکس کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 30 جنوری کو پشاور دھماکے میں شہادتیں ہوئیں۔ پولیس لائنز واقعے کے بعد بے جا تنقید اور الزامات کی مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے واقعے کے بعد الزامات اور تنقید مناسب نہیں تھی۔

کمیٹی اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کہنا کہ پشاور واقعہ ڈرون حملے سے ہوا، نامناسب تھا جبکہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔حکومت دہشت گردی کے خلاف تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ وفاق، صوبے، سیاسی جماعتیں اور سب مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے۔ وقت کی ضرورت ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر اس کی اونرشپ لیں۔ پشاور واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئے کہ کمزوری کہاں تھی؟

 

Related Posts