پیرو میں مسافر بردار طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ، 7افراد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیرو میں مسافر بردار طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ، 7افراد ہلاک
پیرو میں مسافر بردار طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ، 7افراد ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنوبی امریکا میں واقع برازیل کے ہمسایہ ملک پیرو میں مسافر بردار طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا، خوفناک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ خوفناک حادثہ پیرو کے تفریحی مقام نازکا میں پیش آیا، ایک انجن کا حامل چھوٹا طیارہ 5 سیاحوں اور عملے کے 2 اراکین سمیت 7 افراد کو لے کر روانہ ہوا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں کوئی بھی شخص زندہ نہ بچ سکا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملکۂ برطانیہ کا شہزادہ چارلس کو بادشاہ، کیملا پارکر کو نئی ملکہ بنانے کا فیصلہ

بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، ونگ کمانڈر ہلاک

پیرو کے ماریہ رچی ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے والے طیارے کا فلائٹ کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوا۔ طیارہ ائیرپورٹ سے کچھ ہی دوری پر زمیں بوس ہوگیا۔ حادثے کا شکار طیارے کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ساتوں افراد جھلس کر ہلاک ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے۔ آگ پر قابو پا لیا گیا اور پائلٹ اور بچوں سمیت ہلاک ہونے والے تمام 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاک بھارت سرحد پر واقع راجستھان کے علاقے میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ونگ کمانڈر ہرشت سنہا ہلاک ہو گئے۔انڈین ائیر فورس نے افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

گزشتہ برس دسمبر کے دوران بھارتی فضائیہ کا جنگجو مگ 21 طیارہ صحرائے راجستھان میں گر کر تباہ ہوا۔ خوفناک حادثے کے نتیجے میں تربیت یافتہ پائلٹ زندگی کی بازی ہار گیا۔بھارتی ائیر فورس نے طیارے کے جیسلمیر میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔

Related Posts